26

انڈیا میں دانتوں والے بچے کی پیدائش

(الحبر نیوز آن لائن ) عمومی طور پر چھ ماہ کے بعد بچہ دانت نکالنا شروع کرتا ہے ،لیکن بھارت میں دانتوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے نے ڈاکٹروں سمیت سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں پیدا ہونے والے بچے کو اپنی Birth of a babyماں کا دودھ پینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
بچے کے والدین اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو معلوم ہوا کہ اس کے منہ میں 7 دانت موجود ہیں جن کی وجہ سے اسے دودھ پینے میں مشکل ہو رہی ہے۔
ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بچے کا معائنہ کیا جس کے بعد اس کے دانت نکال دیے گئے، ڈاکٹروں نے پہلے چار اور پھر تین دانت نکالے اور ان کا کہنا تھا ،کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے بچے کے منہ میں 7 بڑے دانت کا موجود ہونا حیران کن بات ہے اور انہوں نے اس سے پہلے ایسا کوئی کیس نہیں دیکھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچہ اب معمول کے مطابق دودھ پی رہا ہے تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سرجری کی وجہ سے مستقبل میں بچے کے نکلنے والے دانتوں پر کیا اثر پڑے گا۔

مذید

پاکستانی نوجوان ہانگ کانگ میں ہیرو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں