41

دونوں ہاتھوں سے معذور بھارتی شخص’ آخردرزی بن گیا

دونوں ہاتھوں سے معذور بھارتی آدمی نے اپنی ہمت و حوصلہ سے درزی کا پیشہ اختیار کر لیا ۔ـ(الحبر نیوز آن لائن)
بھارتی ریاست (ہریانہ) سے تعلق رکھنے والا یہ 45سال کا مدن لال نہ صرف اپنے پیروں سے کپڑے کی کٹنگ کرنے میں ماہر ہے بلکہ بغیر کسی سہارے کے آسانی سے سلائی مشین میں دھاگا ڈالنے، مشین چلانے سے لیکر کپڑے سینے تک اپنے سارے کام خود ہی کرتا ہے اور اپنے اس شوق و لگن کی وجہ سے ایک ماہر ٹیلر بن گیا ہے۔
یاد رہے کہ مدن لال پیدائشی طور پردونوں ہاتھوں سے معذور ہے لیکن اپنی اس معذوری کو کبھی اپنی مجبوری نہیں بننے دیا اوراپنے اس پیشے کے ذریعے دنیا میں اپنا نام کمانے کا خواہشمند ہے۔

پانی سے سر میں درد کا علاج

آپ کے سر میں وقت کے ساتھ ساتھ شدت کا درد اٹھتا رہتا ہے تو اس کی وجہ کوئی بیماری یا نزلہ زکام وغیرہ بھی نہیں ہوتا تو ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ آپ روزانہ معمول سے زیادہ پانی پی کر……………………………

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں