26

انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے مابین آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

(الحبر نیوز آن لائن ) لندن: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعرات سے لندن، لارڈذ میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1۔1 سے برابر ہے۔ میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈین ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 209 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی بہر حال دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1۔1 سے برابر کر دی۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔
دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 16 ستمبر کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر کو مانچسٹر، اور دوسرا 21 ستمبر کو نوٹنگھم، تیسرا 24 ستمبر کو برسٹول، چوتھا 27 ستمبر کو لندن جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 29 ستمبر کو ساتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

تین پاکستانی خواتین نے 5500 میٹراونچی کوکسل چوٹی سر کرلی

پاکستان کی تین خواتین کوہ پیماؤں نے بطور ٹیم 5500میٹر اونچی کوکسل چوٹی کو سر کرکے پہلی نیشنل ویمن ایکسپیڈشن مکمل کرلیمہم کے سربراہ مرزا علی نے ہمیں بتلایا کہ ،اس چوٹی تک پہنچنا آسان تھا، اسی لیے ٹیم نے واپس نیچے جانے کی تیاری شروع کی اور اس کے لیے پورٹرز کو بھی بلایا گیا لیکن گلیشئر کے پگلھنے کی وجہ سے دریائے شمشال میں پانی کے تیز بہاؤ سے شمشال روڈ مکمل طور پر ٹوٹ چکا تھا اور راستے مکمل منقطع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔عزیر، سلطانہ امیرالدین اور سمانا رحیم نےنیشنل ویمن ایکسپیڈشن کی واپسی پر ٹیم کےساتھ یہ فیصلہ کیا کہ اب شمشال میں 6008 میٹر بلند کوہ بروبر کو سر کیا جائے گا لیکن وہاں بھی اس ٹیم کے لیے ایک بری خبر منتظر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں