23

شیر نے میچ شروع ہونےسے پہلے ہی کھلاڑی کا ہاتھ چبا ڈالا، کوچ غصےسے برہم

برطانیہ کی ویلز اور اوسپریز کی رگبی ٹیم کو میچ شروع ہونے سے قبل ہی جنوبی افریقہ کے گیم لاج کا دورہ مہنگا پڑ گیا۔

ہوا یوں کہ ٹیم کےایک کھلاڑی سکاٹ بالڈوِن نے شیر کو پیار کرنے کے لیےپنجرے کے اندر سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا تو جواب میں شیر نے اس کا ہاتھ چبا ڈالا

بالڈوِن کے کوچ سٹیو ٹینڈے نے ان کے اس عمل پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ ایک بیوقوفانہ حرکت کی وجہ سےہوا۔
کوچ سٹیو ٹینڈے کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم کہ سکاٹ جنگلی جانوروں کی زندگی کو کیسے دیکھتے رہے ہیں کہ شیر کو سر پر تھپتھپایا جا سکتا ہے۔
-انھوں نے کہا کہ اگر آپ اپنا ہاتھ شیر کےپنجرے کےاندر ڈالیں گے تو کیا ہو گا؟شیر آپ کو کاٹ لےگا

scott

-تاہم ان کا کہنا کہ شکر ہے سکاٹ ٹھیک ہیں انھیں صرف کچھ ٹانکے لگے ہیں۔ امید ہے وہ کل تک واپس آ جا ئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں