pakistani squad 2017 42

سری لنکا کیخلاف پاکستانی ٹیم کا اعلان انضمام الحق کے بھتیجے بھی ٹیم میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا ۔15 رکنی ٹیم کا اعلان جمعے کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کیا جس کے سربراہ سابق کپتان انضمام الحق ہیں۔ ا مام الحق کو سری لنکا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ امام الحق انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔

انضمام الحق کا امام الحق کے سلیکشن کے بارے میں کہنا ہے کہ انھیں ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ایک نوجوان کی حیثیت سے انھیں ہوم کنڈیشنز میں موقع دیا جا رہا ہے۔
امام الحق نے قائداعظم ٹرافی میں تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں کی اور 848 رنز بنائے تھے۔ گذشتہ سال ہی انھوں نے ڈپارٹمنٹل ون ڈے ٹورنامنٹ میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 318 رنز سکور کیے تھے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: سرفراز احمد (کپتان) احمد شہزاد، فخرزمان، محمد حفیظ۔، بابراعظم، شعیب ملک، عماد وسیم،حسن علی، محمد عامر، شاداب خان،جنید خان، حارث سہیل رومان رئیس، فہیم اشرف، اور امام الحق شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں