پی ائی اے 310اے 30

پی آئی اے کا جہاز 310 اے اچانک کہاں غائب ہوگیا ، معمہ ابھی تک حل نہ ہوسکا

(الحبر نیوزآن لائن ) پی آئی اے کے طیارے اے 310 کی فروخت کا معاملہ ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے۔ پی آئی اے کے طیارے اے 310 کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا۔ پی آئی اے کو طیارہ ملا اور نہ ہی پیسے۔ کرپشن میں ملوث دو اہم کرداروں کے خلاف کارروائی کرنے میں ایف آئی اے بے بس ہے۔

ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امان اللہ خان نے جب اس کیس کی انکوائری کی تو پی آئی اے کے سی ای او برنڈ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ، تاہم 4 مئی کو وزیراعظم سے آنے والے آرڈر کے بعد انہیں ایک دفعہ 30 دن کے لئے باہر جانے کی اجازت دی ، اور وہ اب تک واپس نہیں آئے،

پھر

اس طرح ڈائریکٹر پروکیورمنٹ بھی اپنے محکمہ میں واپس چلے گئے اور اس محکمہ سے ایف آئی اے کو لیٹرلکھا گیا کہ اس ادارے کے خلاف تحقیقات کرنا ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے اور اگر تحقیقات کرنی ہے تو جے آئی ٹی بنائی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ طیارہ کی فروخت اور بعدازاں سری لنکا سے لیز پر طیارے لینے کے سودے پر مبینہ طور پر پی آئی اے کو 3 ارب کا نقصان پہنچانے والے دونوں افسر محکمہ کو چھوڑ گئے اور ایف آئی اے ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں