61

پاکستان کا سب سے پہلا ‘بون میرو ‘ ٹرانسپلانٹ سینٹر تیار

لاہور (الحبرنیوز آن لائن) پاکستان میں سرکاری سطح پر پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر تیار ہوگیا ہے ، لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں انشاءاللہ آئندہ ماہ سے بچوں کے مفت آپریشن کا آغاز ہوجائے گا۔
کینسر اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے خوش خبری، لاہور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم ہوگیا ہے ۔


لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں 10 بیڈ کا بون میرو سینٹر بنایا دیا گیا ہے، 100 بیڈ کے کینسر یونٹ کی اپ گریڈیشن بھی ہوئی جبکہ 60 رکنی عملے کو خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔
ٹرانسپلانٹ آپریشن پر 15 لاکھ روپے خرچ آتا ہے، نجی شعبے میں یہ سہولت پہلے سے موجود تھی لیکن سرکاری سطح پر یہ پہلا سینٹر ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کا سرکاری طور پر ریکارڈ مرتب نہیں کیا جاتا، چلڈرن ہسپتال میں ایک سال میں 20 بچوں کا آپریشن پہلا ہدف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں