50

مصر میں ہسپتال جیسا ریسٹورنٹ

(الحبرنیوز آن لائن) ہسپتال نما ریسٹورنٹ میں ایک ڈاکٹر صارفین کو آپریشن تھیٹر جیسےکمرے میں کھانا پیش کر رہا ہے۔
قاہرہ: مصر میں ڈاکٹروں نے ایک ریسٹورنٹ کا آغاز کیا ہے جو عین ہسپتال کی طرح بنایا گیا ہے اور یہاں بیٹھنے کی جگہ کو بھی آپریشن تھیٹر کی طرح ہی بنایا گیا ہے۔
اس ہوٹل کے ملازمین کی اکثریت ڈاکٹروں پر مشتمل ہے جو ڈاکٹروں کے مخصوص لباس میں کام کرتے اور کھانا پروستے نظر آتے ہیں۔ تمام ملازمین نے ربڑ کے دستانے پہنے ہوتے ہیں اور ان کا سبز و نیلا لباس بھی کسی اسپتال کے عملے کا منظر پیش کرتا ہے۔


ریسٹورنٹ کی خاص ڈش کبدا ہے جس میں کلیجی کو خاص مصالحوں میں پکایا جاتا ہے۔ جو مصر سمیت پورے علاقے میں مشہور ہے۔ گائے کی کلیجی کی یہ ڈش بہت لذیذ ہوتی ہے اور بہت رغبت سے کھائی جاتی ہے اور اسے سینڈوچ کے انداز بھی پیش کیا جاتا ہے۔
بہر حال کبدا کو اگر درست طریقے سے نہ پکایا جائے تو اس سے زہر خورانی (فوڈ پوائزننگ) ہو جاتی ہے اور مریض کئی دن تک اس کا شکار رہتا ہے۔ اسی لیے ڈاکٹروں نے کبدا کو فوڈ پوائزننگ سے مکمل محفوظ بنانے کے لیے سخت ہدایات پر عمل کیا ۔
مصری عوام یہاں بے دھڑک ہو کر اپنی پسندیدہ ڈش سے لطف اندوز ہونے آتی ہے۔یہاں کے ایک شیف مصطفیٰ بیسونی نے بتایا: کہ ہم نے اپنے پیشے کی مہارت اور معیارات کو اس شعبے میں آزمانے کا فیصلہ کیا لیکن ہم صبح کے وقت ڈاکٹر ہوتے ہیں جبکہ شام کو ریسٹورنٹ میں کام کرتے ہیں۔

تمام ملازمین نے ربڑ کے دستانے پہنے ہوتے ہیں اور ان کا سبز و نیلا لباس بھی کسی اسپتال کے عملے کا منظر پیش کرتا ہے۔ریسٹورنٹ کی خاص ڈش کبدا ہے جس میں کلیجی کو خاص مصالحوں میں پکایا جاتا ہے۔ جو مصر سمیت پورے علاقے میں مشہور ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں