95

سڑکوں کو خوبصورت بنانے والا،انوکھا فنکار

(الحبرنیوز آن لائن) کیلیفورنیا کے شہر ریڈ وُڈ میں’ ڈے مون نامی گرافک’ فنکار نے سڑکوں اور فٹ پارتھ کو شیڈو پینٹگ کے فن سے سجا کر سب کو حیران و دنگ کر دیا ۔
ریڈ وُڈ سٹی میں ہر گزرنے والا اس ڈےمون کی شیڈو پینٹنگ کے فن کو دیکھ کر پہلی دفعہ تو کنفیوز ہوجاتا ہے۔

ڈے مون بیلنگر کا تعلق سان فرانسسکو سے ہے جہاں انہیں کیلیفورنیا ریڈوڈ سٹی میں سڑکوں اور فٹ پارتھ پر 20 غیر حقیقی سائے کی پینٹنگ کے فن کا معاوضہ دیا گیا۔
سڑکوں کے سائڈ پر بنا کوئی بھی میل باکس ہو یا بینچ یا ‘پارکنگ میٹر اور بائک ریکس سب ہی اپنے سائے سے مختلف دکھا ئی دے رہے ہوتے ہیں اور یہ ڈے مون کی شیڈو پینٹنگ کے منفرد فن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ریڈ وُڈ سٹی کا یہ فن ہر ایک کو حیران کر دیتا ہے کہ میل باکس کا سایہ ایک مونسٹر کی شکل میں ہوتا ہے جب کہ بینچ کا سایہ کسی جانور کے روپ میں ہوتا ہے۔
اس فن کو دیکھ اکژ وں کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔

گرافک فنکار ڈےمون کہتے ہیں کہ ایک فنکار کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ معمولی چیز کو اپنے فن سے غیر معمولی اور خاص کردے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں سڑکوں پر نظر آنے والی روزانہ کی چیزوں کو شیڈو پینٹنگ سے توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
ڈے مون اپنی شیڈو پینٹنگ فن کی تصاویر کوانسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ انہیں فالو کر چکے ہیں۔

عجیب و غریب سمندری جانور کی بھرمار

نیم شفاف کھیرے نما یہ سمندری جانور پائروسومس یا آتشیں اجسام بھی کہے جاتے ہیں۔ اس کی موجودگی کی پہلی اطلاع نیشنل جیوگرافک نے ایک ماہ قبل دی تھی اور اب بھی کیلیفورنیا کے ساحلوں پر ان کی آمد جاری ہے۔ سلینڈر نما یہ جانور کئی خلیات سے مل کر بنے ہوتے ہیں اور بظاہر کوئی نقصان نہیں پہنچاتے لیکن ان کی موجودگی سے کئی سوالات جنم لے رہے کہ آخر ان کی بڑی تعداد ساحلوں پر کیوں آرہی ہے اور کہیں یہ کسی سمندری تبدیلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں