38

پاکستان کےمسلمان وزیر کی بیٹی نے ہندو مذہب قبول کرلیا

لاہور(الحبرنیوز آن لائن ) جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کی بیٹی نے مبینہ طورپر ہندو مذہب قبول کرلیا جس کی وجہ سے خاندان بھی پریشانی میں مبتلاءہے۔
جبکہ خاتون کا گھر بھی اجڑ چکا ہے اور وہ ‘آج کل اپنی بیٹیوں کے ساتھ اسلام آباد میں مقیم ہے ، خاتون نے گردوبیش میں رہنے والے لوگوں کے دباو کی وجہ سے شاید اعلان تو نہیں کیا لیکن گذشتہ کئی سال سے وہ بتوں کے سامنے باقاعدہ پوجا پاٹ بھی کرتی ہے اور واٹس ایپ پر بھی پہلے انہوں نے پروفائل یعنی شناخت کے طور پر ہرے راما ہرے کرشنا لکھا ہوا تھا۔
(روزنامہ خبریں) کے مطابق اسکا نام سعدیہ بتول ہے ، اور اسکی عمر 48 سال کے قریب ہے، شوہر کا نام رستم علی ہے، جو اسکا پہلا کزن ہے، حاصل پور سے بہاولپور جانیوالی سڑک پر ریلوے لائن اور سڑک کے درمیان شیخ واہن نام کا قصبہ ہے جہاں اس خاتون کی رہائش تھی، بھر حال شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے وہ آجکل اسلام آباد میں اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ مقیم ہے،کہا جاتا ہے کہ اسلام آباد میں بھی اپنے والد کے سرکاری گھر میں نہیں رہتی بلکہ اپنے ذاتی مکان میں رہتی ہے، دونوں بیٹیاں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شیخ واہن میں اسکے اہل خانہ اور شوہر سے ناراضگی کا ایک سبب یہ بھی بتایا جاتا ہے ،خاندان کے لوگ پریشان ہیں کہ سعدیہ شروع میں بہت مذہبی عورت تھی زائرین کے ساتھ مقدس مقامات زیارت اور سعودیہ میں عمرے کیلئے جایاکرتی تھی لیکن اب اسکا ذہن بدل چکا ہے، ان کے والد نے سیاسی کیریئر میں کئی پارٹیاں بدلیں ، مسلم لیگ (ق) ، ملت پارٹی ، پیپلزپارٹی اور اب مسلم لیگ (ن) انکا ٹھکانہ ہے، علاقے میں انکا بہت اثر’رسوخ ہے، بہرحال بیٹی کے سلسلے میں وہ مجبور ہیں کیونکہ بیٹی نابالغ نہیں بلکہ بالغ بیٹیوں کی بھی ماں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں